پنجاب: کرونا وائرس سے 4884مریض صحت یاب

پنجاب: کرونا وائرس سے 4884مریض صحت یاب

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن پنجاب بیرسٹرنبیل احمداعوان نے پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج اوردستیاب طبی سہولیات کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔تازہ اعدادوشمارکے مطابق پنجاب کے چھیالیس ٹیچنگ ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے اب تک 4884 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔بیرسٹرنبیل احمداعوان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 6305 بیڈزمیں سے 4168 بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2333 میں سے 1687 بیڈزخالی ہیں۔بیرسٹرنبیل احمداعوان کے مطابق صوبہ بھرکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 4586 میں سے 3329 بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں 1631 میں سے 1382بیڈزخالی ہیں۔بیرسٹرنبیل احمداعوان کے مطابق پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس کے 1175 میں سے 628 بیڈزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس میں 518 میں سے 243 بیڈزخالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 433 وینٹی لیٹرز میں سے 211 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔لاہورکے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں 204 وینٹی لیٹرزمیں سے 62 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔

صحت یاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -