دریائے چناب، 3بچوں کی تلاش، ایک سالہ واجد کی لاش مل گئی،ورثاء غم سے نڈھال

دریائے چناب، 3بچوں کی تلاش، ایک سالہ واجد کی لاش مل گئی،ورثاء غم سے نڈھال

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) خاوند سے جھگڑا کرنے کے بعد خاتون کا اپنے تین کم سن بچوں کے ساتھ دریا میں چھلانگ لگانے کا معاملہ سامنے آیاہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خاتون نے فون پر اپنے خاوند سے جھگڑا کرنےکے بعد دلبرداشتہ ہو کر اپنے تین کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگا دی تھی۔ ریسکیو کا بروقت رسپانس اور فوری ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے خاتون کو زندہ نکال لیا تھا جبکہ تین بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیوآپریشن سے جاری تھا۔۔ریسکیو جوانوں نے کل سے سخت گرمی اور تھکاوٹ کے باوجود سرچ آپریشن جاری رکھتے ہوئے ایک سالہ بچہ واجد کی نعش کو تلاش کر لیا۔ریسکیو جوانوں نے بچے کی نعش کو کور کرتے ہوئے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

نڈھال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -