لاک ڈاؤن، محکمہ اوقافچھوٹے دکانداروں کو ریلیف دے، سبین گل

لاک ڈاؤن، محکمہ اوقافچھوٹے دکانداروں کو ریلیف دے، سبین گل

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  )ترجمان وزیراعلی پنجاب ایم پی اے سبین گل خان نے محکمہ اوقاف کے کرایہ داروں کے مسائل کے سلسلہ میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا محمد طارق سے ملاقات کی انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ اوقاف کے چھوٹے کرایہ داران کے مسائل کے حل کیلئے بہتر حکمت عملی اپنائی جائے مسائل میں گھرے ہوئے اورلاک ڈاؤن کے متاثرہ چھوٹیکرایہ داران پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالا جائے اوقاف کے افسران مشاورت سے کرایہ داران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں ملاقات میں انجمن تاجران مسلم اوقاف کے صدر شاہد محمود انصاری،سیکرٹری خواجہ طاہر صدیقی،اسد یاسین،رمضان جانی،حکیم محبوب اعوان،محکمہ اوقاف کے سیکٹرز منیجر ایاز گیلانی،محمد خالد،دیگر سٹاف اورمعروف سیاسی وسماجی رہنما چودھری سلیم انجم بھی موجودتھے ترجمان وزیر اعلی پنجاب سبین گل خان نے مزید کہا ہے کہ چھوٹے تاجروں کے کاروبار گذشتہ چار ماہ سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں ان کے ریلیف کے لیے پنجاب حکومت اقدامات اٹھارہی ہے اور وزیراعلی پنجاب کا واضح موقف ہے کہ کرایہ دار چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے زونل ایڈمسنٹریٹر اوقاف سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مشکل حالات میں سرکاری کرایہ داران پر کئی سو گنا اضافے کے ساتھ کرایہ داری کا بوجھ ڈالنا کسی طور مناسب نہیں لیکن ریونیو کے حصول کیلئے عوامی مفاد کا حامل آسان طریقہ کاراختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کرایہ داران کئی دہائیوں سے کرایہ داری کے قانون پرعمل پیرا ہیں انہیں کسی مشکل سے دوچار نہ کیا جائے جلد ہی محکمہ اوقاف ملتان زون اور اراکین اسمبلی اور انجمن تاجران مسلم اوقاف کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی مشترکہ پالیسی تشکیل دے کر واضح لائحہ عمل مرتب کریگی جس سے نہ صرف کرایہ داروں کے حقوق کا تحفظ ہوسکے گا بلکہ حکومت کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو گا۔اس ملاقات میں یہ طے پایا کہ حتمی فیصلہ ہونے تک کرایہ داران تحریری طور پر مشروط اپنا سابقہ کرایہ ادا کرینگے اور حتمی فیصلہ پر مکمل عمل کریں گے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -