خانیوال: کیٹ آئیز وبال جان‘ حادثات میں تیزی سے اضافہ

خانیوال: کیٹ آئیز وبال جان‘ حادثات میں تیزی سے اضافہ

  

خانیوال (بیورو نیوز) خانیوال شہرکی سڑکوں پر سپیڈ بریکر کے ساتھ لگی کیٹ آئیزشہریوں کے لئے وبال جان بن گئے خانیوال شہرکی سڑکوں پر سپیڈ بریکر کے ساتھ لگی کیٹ آئیزآنکھیں چندھیانے اور گاڑیوں کے ٹائر خراب کرنے کے سوا کسی کام کی نظر نہیں آ رہیں سڑکوں پر سپیڈ بریکر کی موجودگی میں کیٹ آئیز وارننگ کے طور پر نصب کی گئیں ہیں تاہم شہری ان سے گاڑیوں کے ٹائرز خراب ہونے اور خطرناک جمپ لگنے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں کیٹ آئیزکے کور ٹوٹ چکے ہیں وہاں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے کا خطرہ لاحق ہو چکا ہے اور کئی حادثے بھی رونما ہو چکے ہیں ٹریفک پولیس کو شہریوں کی شکایتوں کے باوجود روڈڈیوائیڈر کیلئے استعمال ہونے والی کیٹ آئیز کو سپیڈ بریکر کی وارننگ کے طور پر لگانے والے متعلقہ محکموں نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ محکمے کے افسران کی ٹھیکیداروں سے معاملات طے ہیں جس کی وجہ سے سپیڈ بریکر بنانے کی بجائے مہنگے داموں ملنے والی کیٹ آئیز روڈ پر نصب کی گئی ہیں،ٹریفک پولیس افسران ایک جانب کیٹ آئیز کے نقصانات کا اعتراف کرتے ہیں تودوسری جانب متعلقہ محکموں کو کیٹ آئیز کے نقصانات بارے آگاہ کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں خانیوال کے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ کیٹ آئیز کو تبدیل کرکے سپیڈ بریکرز بنوائے جائیں۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -