خانپور: سابق ایم پی اے میاں محمد اسلام کی زوجہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت مرحومہ کی آج صبح 8 بجے قرآن خوانی

خانپور: سابق ایم پی اے میاں محمد اسلام کی زوجہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)تین مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے میاں محمد اسلام کی زوجہ اور ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ258پاکستان تحریک انصاف میاں شفیع محمد، سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وسجادہ نشین درگاہ عالیہ جیٹھ بھٹہ میاں عبدالستار،سابق ضلعی صدر وٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف میاں غوث محمد،سابق ٹکٹ ہولڈر حلقہ 288 میاں غلام محی الدین کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں جن کی نمازہ جنازہ ان کی رہائش گاہ بستی میاں محمد اسلام میں ادا کی گئی نماز جنازہ محرومہ کے چھوٹے بیٹے مذہبی سکالر میاں غلام محی الدین نے پڑھائی نمازجنازہ میں میجر ریٹائرڈفرخ رضا خان،میجر (ر)تنویر حسین سید،شیخ فیاض الدین،اسسٹنٹ کمشنر ملک فاروق احمد،ڈی ایس پی فرخ جاوید،ایم پی ایز حاجی ارشد جاوید،عامر نواز چانڈیہ،میاں محمد اسلم،سابق ای پی اے میاں عمران قریشی مظفر گڑھ،تحصیل صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر جام فیصل جمیل جنرل سیکرٹری جام شاہد محمود،سیٹھ عبدالماجد رئیس سہیل واحد کھوکھر،نعیم گورمانی،جام عبدالمجید جاوید،راجہ اسد نسیم،میاں محمد اصغر پپو،جام محمد اجمل،میاں امتیاز،حاجی مراد خان،شیخ وقارالدین،میاں اقتدار غیاث،میاں محمد اسلام،صدر بار راؤ عبدالرؤف،جنرل سیکرٹری راناوقاص اعظم،الیاس خان لولائی،چوہدری فاروق وڑائچ،چوہدری تنویراحمد،چوہدری نعیم شفیق،فاروق احمد سندھو، جام احمد ستارلاڑ،حاجی قطب الدین،اکبر بھلر،جام انور لاڑ،جام خالد،میاں آصف،جام خلیل،رانا ناصر،ذوالفقارعلی عباسی،صدر ڈسٹری بیوٹر زایسوسی ایشن صادق جاوید جنرل سیکرٹری محمد فرحان کمبوہ،غلام مرتضیٰ چوہدری،منظور آفتاب کمبوہ،ساجد محمود خان،ماجد شہزاد چوہدری،محمد ارشد رحمانی،نعمان نواز،صفدر عباس،راناوسیم،افضل صادق،شفیق الرحمن،اسلم سنگھرا،سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کی قرآن خوانی آج 21جون بروز اتوار صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ بستی میا ں محمد اسلام میں ادا کی جائے گی۔

قرآن خوانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -