میلسی:کار نے بہن،بھائی روند ڈالے،ڈہرکی:نہر میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، مختلف حادثات،3افراد ہلاک

میلسی:کار نے بہن،بھائی روند ڈالے،ڈہرکی:نہر میں ڈوب کر دو بچے جاں بحق، مختلف ...

  

میلسی، رحیم یارخان، ساہوکا، مظفرگڑھ، ڈہرکی (نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ، نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)تیز رفتار کار نے دو بہن بھائیوں کو روند ڈالا جس کے باعث دونوں بہن بھائی جاں بحق ہوگئے بتایا جاتا ہے بستی اشرف شاہ اسٹیش کے رہائشی اقبال سکھیرا کیدوبچے وسیم اوررابعہ سڑک کے قریب کھیل رہے تھے ایک تیز رفتار کار نے دونوں بہن بھائیوں کو کچل ڈالا جو مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 45 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، راجن پور کلاں کا رہائشی 45 سالہ احمد خان جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔ نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ساہوکاکے نواحی علاقے چک نمبر 315ای بی میں واپڈا کی مین لائنیوں کا فاصلہ زمین سے چند فٹ رہ گیا ہے جس کو اونچا کروانے کیلئے اہل علاقہ نے معتدد بار درخواستیں اور شکایات درج کروائیں مگر حاجی شیر سب ڈویژن کے عملہ کی مبینہ غفلت سے نوجوان محنت کش محمد اصغر ولد عبد الرشید ملاح اپنے زیر تعمیر مکانوں پر پانی لگانے کیلئے چڑھا کہ واپڈا کی مین جھولتی تاروں سے چھو گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گاوں میں جھولتی تاروں کو اونچا کیا جائے تاکہ مذید کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرماردی جس سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ریسکیو ذرائع۔ مظفرگزھ میانوالی روڈ پر پٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ٹکر کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس۔ ریسکیو جوانوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص زاہد ولد اعجاز احمد عمر 22 سال نزد پٹھان ہوٹل کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ڈہرکی کے قریبی گاؤں محمدحسن پتافی میں 2 کمسن بچے نہر کنارے کھلیتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ڈہرکی کے قریبی گا?ں محمد حسن پتافی میں نہر کنارے کھیلتے ہوئے 3 سالا حسنین اور 3 سالا آفتاب نہر کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک پھسل کر نہر میں جا گرے جسکی وجہ سے اں بحق ہوگئے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت معصوم بچو ں کی لاشیں نہر سے نکال لی ہیں جبکہ بچوں کی لاشیں گھر پنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -