تیل بحران، انتظامیہ متحرک، پٹرول پمپس پرچھاپے، جرمانے، وارننگ

تیل بحران، انتظامیہ متحرک، پٹرول پمپس پرچھاپے، جرمانے، وارننگ

  

راجن پور، چوک مکول(نامہ نگار)ناپ تول میں کمی کرکے شہریوں کولوٹنے والے پٹرول پمپس کے خلاف اینٹی کرپشن اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ ان ایکشن, جوائنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے ناپ تول میں کمی کرنے والے 1 پیٹرول پمپ کو 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ پیڑول دستیاب نہ ہونے پر ایک پمپ کو وارننگ دی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کے حکم پر ناپ تول میں کمی کرکے شہریوں کولوٹنے والے پٹرول پمپس کے خلاف اینٹی کرپشن اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آگیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک مجاہد اور ڈی اوانڈسٹریز پرائز ویٹ اینڈمئیرمنٹ پرویز احمد نے شہر میں پیڑول کی عدم فراہمی اور ناپ تول میں کمی بارے شکایات پر شہر بھر کے مختلف پیڑول پمپس کا سرپرائز وزٹ کیا دوران وزٹ پی ایس او شاہ پیٹرولیم راجن پور کو پیمانہ کم ہونے پر 20ہزار روپے جرمانہ جبکہ پی ایس او اعوان پیٹرولیم کوٹلہ نصیر کو پیڑول کی عدم دستیابی پر وارننگ دی گی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک مجاہد اور ڈی او انڈسٹریز پرویز احمد کا کہنا تھا کہ ناپ تول میں کمی کرنیوالے اور پیڑول کی مصنوعی قلت کرنے والیپیڑول پمپس کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور یہ کاروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھی جائے گی اس موقع پر ریڈر ظفر خان احمدانی،عبدالغفار،و دیگر بھی موجود تھے۔بیس دن گزر جانے کے باوجود بھی چوک مکول گدپور میں پٹرول ہے نایاب چوک مکول گدپور کے آئل مافیا نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرکے لاکھوں کھرے کرلیے پٹرول پمپ مالکان کا آئل کمپنیوں سے معاہدہ ختم ھونے پر درجنوں پٹرول پمپوں پر غیر قانونی ایرانی تیل میں بھی مٹی کے تیل کی ملاوٹ کرکے سینکڑوں گاڑوں موٹرسائکلوں کے انجن تباہ کرڈالے حکومت نے تیل میں نمایاں کمی کی تو سمگل شدہ ایرانی تیل میں بچت نہ ممکن ھونے کی وجہ سے سمگل شدہ ایرانی تیل کا کاروبار ٹھپ ھوگیا تیل اتنا سستا ھوگیا کہ اب اس میں ملاوٹ کرنا ممکن نہ رہا مسلسل کئی دنوں سے پٹرول نہ ملنے پر شہریوں میں سخت تشویش پائی گء انہوں نے فوری بزدار حکومت سے نوٹس لینے اور پٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ھے۔

وارننگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -