ملتان، ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، گرمی کازور کم، مرجھائے چہروں پرخوشی

ملتان، ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، گرمی کازور کم، مرجھائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،ڈیرہ غازیخان (سپیشل رپورٹر،سٹی رپورٹر) ڈیرہ غازیخان میں  گردالود ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی گرمی کا زرور ٹوٹ گیا،گرمی سے ستائے شہریوں کے چہرے پر خوشی سے نہال،اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ملتان،ڈیرہ غازیخان اور گردو نواح میں گذشتہ ایک ہفتے سے درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچنے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا تھا تاہم گزشتہ شام سے شہر بھر اور نواحی علاقوں میں گردآلود ہواہیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ گرمی سے مرجھائے چہرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے کھلا کھلا اٹھے۔