زیرو، حکومت کہاں گئی: سید ذیشان اختر

زیرو، حکومت کہاں گئی: سید ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ پنجاب میں ہسپتالوں کی تعداد کم اور سہولیات کا فقدان ہے۔حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کسی نئے ہسپتال کیلئے کوئی فنڈ نہیں رکھا۔پنجاب میں حکومت لاہور،راولپنڈی اور ملتان میں میڈیکل سٹی کے قیام کو بجٹ میں شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیسے بانٹنے اور لنگر خانے کھولنے سے غربت کا خاتمہ نہیں ہو گا۔اس کے لئے ضروری ہے کہ روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں۔تعلیم اور ہنر کو عام کیا جائے۔فیکٹریاں اور کارخانے قیام کئے جائیں۔افسوناک امر یہ ہے کہ وفاق اور پنجاب کے بجٹوں میں ایسا کوئی پلان نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 26فیصد گھرانے غربت کا شکار ہیں جبکہ بجٹ میں صرف 5ارب 36کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جو کہ بہت کم ہیں حکومت اس بجٹ کو دوگنا کرئے۔ المیہ یہ ہے کہ صوبے میں اس وقت 38فیصد بچے غذائی قلت کا شکا ر ہیں، جو ہمارا مستقبل ہیں ان کے لئے بھی کسی قسم کا کوئی بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔ سید ذیشان اختر نے مزید کہا کہ حکومت صالحیت،صلاحیت اور وژن سے خالی ہے اور بد قسمتی سے اس کی نا اہلی کی سزا پور ی قوم بھگت رہی ہے۔حکومت نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔ تبدیلی کا نعرہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -