پولیس ٹریننگ کالج:انسپکٹر، اے ایس آئی میں کرونا وائرس کی تصدیق

پولیس ٹریننگ کالج:انسپکٹر، اے ایس آئی میں کرونا وائرس کی تصدیق

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )کورونا وائرس نے اب پولیس ٹریننگ کالجز کا رخ کرلیاہے۔ پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں تعینات انسپکٹر راشد رمضان اور اے ایس آئی عبدالرحیم میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔دونوں کو 14 روز کے لیے گھر میں قرنطینہ کردیا گیا۔ دوسری جانب  پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔۔کالج میں تعینات تمام سٹاف کو حاضر رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔جبکہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث صرف ضروری سٹاف کو ہی حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے برعکس ٹریننگ کالج میں تعینات ڈی ایس پیز،انسپکٹرز اور دیگر ملازمین کو روز صبح سے شام تک حاضر ہوتے ہیں۔حالانکہ صوبہ بھر کے ٹریننگ کالجز بند ہیں اور جہاں کوئی اہلکار موجود نہیں۔اسی طرح ملتان میں بھی ریکروٹس کو چھٹی دی گئی ہے تاہم سٹاف کو روز حاضر رہنے کی تلقین کی گئی ہے جس سے کورونا وائرس بڑھنے کا خدشہ ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے خوف کے باعث پولیس ٹریننگ کالج میں تعینات انسپکٹر زمان خان پہوڑ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔جس کے باعث انہیں کارڈیالوجی ہسپتال شفٹ کیا گیا۔اور ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -