ملتان میں ایکسائز ٹیم متحرک، 2شراب فروش گرفتار‘ تحقیقات شروع
ملتان (نیوز ر پو ر ٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان نے جعلی شراب فیکٹری تک رسائی حاصل کرلی جہاں سے بھاری مقدار میں جعلی شراب، الکوحل اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے تفصیل کے مطابق یو بی ایل چوک بوسن روڈ پر ایکسائز سکواڈ نے چھاپہ مار کر ملزم جبران کے بیگ سے 24 بوتل ولائتی شراب برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ مزید تحقیقات کے بعد جبران کی نشاندہی پر قربان ٹاون میں واقع شراب فیکٹری سے ملزم رضوان کو بھی گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب الکوحل خالی بوتلیں ریپرز اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ہے ذ رائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
شراب فروش