کوٹ ادو: میپکو ٹیم پرنادہندہ صارف کاحملہ، یرغمال بناکر دھمکیاں

کوٹ ادو: میپکو ٹیم پرنادہندہ صارف کاحملہ، یرغمال بناکر دھمکیاں

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ریکوری کیلئے جانے والی واپڈا ٹیم پرباقیداروں کے حملہ کردیا،ایل ایس سمیت ٹیم کے دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنالیاتفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شید کے علاقہ موضع نورشاہ غربی میں واپڈا کی ریکوری ٹیم جس میں شامل لائن سپرنٹنڈنٹ محمد عثمان خورشید کی قیادت میں لائن مینوں محمد اکرم،منیر حسین،غلام شبیر کے ہمراہ واپڈا کے ڈیفالٹر ایک لاکھ 78ہزار کے باقیدارغلام حیدر چانڈیہ کے گھر ریکوری کیلئے گئے رقم کی ادائیگی کا غلام حیدر  کو کہنے پر وہ طیش میں آگیا اور اپنے دیگر ساتھیوں محمد نواز چانڈیہ،شبیر چانڈیہ کے ہمراہ واپڈا ٹیم پر حملہ کردیا اور غلیظ گالیاں دیکر انہیں قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور میٹر بھی نہیں اتارنے دیا،پولیس چوک سرور شہید نے ایل ایس عثمان خورشید کی رپورٹ پر ایس ڈی او واپڈا حافظ علی حسن جاوید کی مدعیت میں مقدمہ نمبر240/20زیر دفعہ186-353کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دھمکیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -