ملتان میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان میں ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

ملتان ( وقا ئع نگار  ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے چاہ یوسف والہ محمد مزمل کی دوکان سے دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکرنقدی و موبائل مالیت47ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ چہلیک کے علاقے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بیگ لیگئے جس میں نقدی 10ہزار8سو روپے موجود تھے، تھانہ ممتازآباد کے علاقے حیدر کالونی حبیب اللہ سے دو ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت1لاکھ50ہزار چھین لئے، تھانہ کینٹ کے علاقے محمد خالد کی جیب سے موبائل مالیت30ہزار، کینٹ بازارمحمد شاہ رخ کے حمام سے ایل سی ڈی مالیت32ہزار، بستی خدادادخضر حسین کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت 50ہزار، گھوڑا چوک ثنا اللہ، تھانہ قطب پور کے علاقے بھٹہ کالونی قاسم، تھانہ گلگشت کے علاقے ملک انور، اللہ شافی چوک عثمان علی،تھانہ کوتوالی کے علاقے پرانا خانیوال اڈا محمد صدیق کی موٹرسائیکلیں، تھانہ شاہ شمس کے علاقے رنگیل پور رانا ذیشان کا موبائل مالیت15ہزار، تھانہ سیتل ماڑی کے علقے ممتازبی بی کے گھر سے سامان مالیت78ہزار8سو، موضع جہانگیر آباد احمد کی موٹرسائیکل، محمد فاروق کیگھر کے باہر سے ڈالہ مالیت6لاکھ، ذیشان منظور کیگھر سے سامان مالیت2لاکھ90ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محمد آصف ودیگر افراد کے چار موبائل، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے النگ دولت گیٹ محمد عمران کیگھر سے نقدی و زیورات مالیت3لاکھ20ہزار جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 14ایم آر راشد کے گھرسے جانور مالیت1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -