ہسپتال لودھراں کادورہ، ڈاکٹرز طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم

ہسپتال لودھراں کادورہ، ڈاکٹرز طبی عملے میں حفاظتی سامان تقسیم

  

ملتان ( وقا ئع نگار  )ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں کے فرنٹ لائن ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے اور حفاظتی سامان دینے کے لئے پی ایم اے کے وفد صدرپروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں کا دورہ کیا اس موقع پر وہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو اور دیگر طبی عملے میں حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں،ڈاکٹرز کو کرونا اور دیگر انتظامی معملات کے حوالے سے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور حل کرانے کی یقین دیانی کرائی جبکہ ڈی ایچ کیو لودھراں میں ایم ایس نبیل سلیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی سراہا،اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر امجد،ڈاکٹر قمر اور دیگر بھی ہمراہ تھے،ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا فرنٹ لائن پر لڑنے والے اپنے ان مجاہدوں کے ساتھ ہر وقت کھڑے رہینگے۔ڈاکٹر وسیم،عمر شفیق،رانا کلیم،سہیل و دیگر بھی موجود تھے۔

مسعود الرؤف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -