ڈپٹی کمشنر، وہاڑی کا آرایچ سی ماچھیوال کادورہ آئسولیشن وارڈ کی حالت دیکھ کر سخت برہم

ڈپٹی کمشنر، وہاڑی کا آرایچ سی ماچھیوال کادورہ آئسولیشن وارڈ کی حالت دیکھ کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنرنے مغرب کے قریب آر ایچ سی ماچھیوال کا اچانک دورہ، ایمر جنسی میں ڈاکٹر اور عملہ کی غیر موجودگی، صفائی کی ابتر حالت اور آئیسولیشن وارڑکی حالت زار پر اظہارِ برہمی، کیاتفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے گزشتہ روز اچانک آر ایچ سی ماچھیوال کا مغرب کے قریب اچانک دورہ کیا تو ایس ایم او، ایمر جنسی ڈاکٹر، سی این، ایس این اور ایس ڈبلیو سمیت کسی کو بھی ہسپتال میں نہ پا کر برہم ہوگئے مانیٹرنگ بک میں کمنٹس لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں نہ کوئی ڈاکٹر ہے اور نہ عملہ موجودہ صورتحال میں کووڈ 19 مریضوں کے لیے ایس او پیز کے مطابق کوئی جگہ نہیں، آئیسولیشن روم کی انتہائی بری حالت ہے، سٹاف کرونا مریضوں کے لئے بنائے گیے روم اور بیڈز کو استعمال کررہے ہیں،ڈسپنسری کو تالے لگے ہیں کوئی سٹاک رجسٹر موجود نہیں، ایکسرے مشین خراب، 2 بجے کیبعد کسی ڈاکٹر کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی، گزشتہ دنوں پوسٹ مارٹم کے لئے لائی گئی نعش کو اگلے روز تک ڈاکٹر کی غیر حاضری کی وجہ سے ہسپتال میں رکھا گیا ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کوحکم دیا کہ وہ ایس ایم او آرایچ سی ماچھیوال اور ڈی ایم پی ایچ ایف ایم سی کوشوکاز نوٹس جاری کریں اور پائی جانے والی تمام سنگین غفلتوں پرریکارڈ کے ساتھ جواب لیں۔برہم