جنوبی پنجاب14روز میں ضلع کی سطح پر تنظیم سازی، پی ٹی آئی عہدے دار سرگرم، رابطے شروع

جنوبی پنجاب14روز میں ضلع کی سطح پر تنظیم سازی، پی ٹی آئی عہدے دار سرگرم، ...

  

ملتان (سپیشل ر پو رٹر)پاکستان تحریک انصاف (انصاف ویلفئیر ونگ) جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری یاسر  عرفات میں کہا ہے کہ سماجی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔ عوامی مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے مستقل حل کے لئے کوشاں و سرگرم رہنا عین عبادت ہے اور خوش قسمتی سے پاکستان تحریک انصاف (ویلفئیر ونگ) جنوبی پنجاب کی ذمہ داری سے ہمیں یہ موقع میسر آیا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن و مشن کے مطابق دکھی انسانیت کی عملی خدمت کرسکیں اور حقیقی معنوں میں مدینہ کی ریاست کے قیام کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعجاز حسین شیخانہ (سینئیر نائب صدر)، کرنل R عابد محمود کھگہ (نائب صدر اول)، چوہدری کاشف نوید (نائب صدر دوم)، چوہدری طاہر انور واہلہ (سیکرٹری جنرل) اور جواد امین قریشی(سیکرٹری انفارمیشن)نے کہا کہ موجودہ نا مساعد حالات میں انصاف ویلفئیر ونگ ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔ کرونا نے معاشرے کے تمام طبقات کو متاثر کیا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مستحق طبقہ تک پہنچیں اور اسکی ہر ممکن مددکریں۔ اس سلسلے میں انصاف ویلفئیر ونگ جنوبی پنجاب تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کرکے کام کا آغاز کررہا ہے۔ حقیقی و فعال کارکن کو اسکی صلاحیت کے مطابق ذمہ داری دی جائے گی تاکہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ چودہ روز میں پورے جنوبی پنجاب میں ضلع کی سطح پر تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد کارپوریشن یا سٹی کی تنظیم بنائی جائے گی۔ اجلاس میں سعدیہ بھٹہ (ایڈیشنل سیکرٹری جنرل)، مرزا عبدالکریم گگن(ڈپٹی سیکرٹری جنرل اول)، آفتاب حسین جیویکا (ڈپٹی سیکرٹری جنرل دوم) شریک ہوئے۔

رابطے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -