سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا 36کم عمر ڈرائیوروں کا چالان

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کا 36کم عمر ڈرائیوروں کا چالان

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے 36 افراد کو چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے شہریوں کو آگاہی دینے کی خاطر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جہاں پر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاطبی تدابیر بارے آگاہی دی جاتی ہے اور شہریوں میں باقاعدہ کورونا وبا سے بچنے اور احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس دوران سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے 36 کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ والدین کمسن بچوں کو موٹر کار اور موٹر سائیکل دینے سے گریز کریں کیونکہ وہ اکثر اوقات خطرناک طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس سے ان کی زندگی اور دیگر شہریوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -