وزیر خوراک قلندر لودھی سے سیکرٹری نثار احمد اور ڈائریکٹر زبیر احمد کی ملاقات

وزیر خوراک قلندر لودھی سے سیکرٹری نثار احمد اور ڈائریکٹر زبیر احمد کی ملاقات

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک قلندرخان لودھی سے محکمہ کے سیکرٹری نثار احمد اور ڈائریکٹر زبیر احمد نے ملاقات کی جس میں گندم کی جاری خریداری مہم اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خوراک نے محکمہ کے حکام کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ گندم خریداری کا ہدف حاصل کرنے اور معیاری گندم خریدنے کی ہدایت کی۔ وزیر خوراک قلندر خان لودھی کو بتایا گیا کہ صوبے میں گندم کی فصل بارشوں کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے صوبائی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے دوسری جانب پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کو گندم کی ترسیل پر پابندی عائد کر رکھی تھی جس کے باعث محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ وزیر خوراک کو مزید بتایا گیا کہ ان حالات کے باوجود محکمہ خوراک مقررہ ہدف کو بروقت حاصل کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہا ہے اور صوبے میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ قلندر خان لودھی نے محکمہ خوراک کے حکام کو گندم کی خریداری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور درپیش مسائل کو بر وقت حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -