اے سی تخت بھائی انیلہ فہیم کا شیر گڑھ بازار کا دورہ

اے سی تخت بھائی انیلہ فہیم کا شیر گڑھ بازار کا دورہ

  

شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل تخت بھائی محترمہ انیلہ فہیم صاحبہ نے شیر گڑھ بازار میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر ہر حالت میں کاربند رہے۔زندگی قیمتی امانت ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس امانت کی حفاظت ہم سب پر فرض ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے ضلع مردان میں اموات واقع ہو چکی ہے اور کئی افراد کرونا سے متاثر ہیں ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے۔ماسک کے استعمال کے بغیر کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن متاثرہ علاقوں میں کردیا ہے۔عوام بغیر ضرورت کے نقل وحرکت سے پر ہیز کریں۔انیلہ فہیم صاحبہ متواتر بازاروں کا دورہ کررہی ہے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت کی طرف سے دئیے گئے احکامات پر عمل درا ٓ مد کررہی ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -