گھوٹکی: رینجرز پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

گھوٹکی: رینجرز پر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج

  

گھوٹکی (این این آئی)سندھ کے شہر گھوٹکی میں گزشتہ روز رینجرز موبائل پر کیے گئے کریکر حملے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔گھوٹکی پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز موبائل پر حملے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔گزشتہ روز گھوٹکی میں رینجرز موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار اور ایک شہری شہید اور رینجرز اہلکار سمیت ایک شہری زخمی ہوا تھا۔ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق رینجرز اہلکار گھوٹا مارکیٹ کے قریب گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔دھماکے سے 2 رینجرز اہلکار ظہور اور فیاض کے علاوہ ریلوے کا سابق ملازم غلام مصطفی بھی شہید ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں رینجرز اہلکار امتیاز اور شہری شمن کھوسو زخمی ہوئے تھے جنہیں تحصیل اسپتال میں طبی امداد دی گئی، جہاں ان کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -