سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا

  سانحہ ماڈل ٹاؤن، نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لئے مقررکردیاگیاہے، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمدقاسم خان کی سربراہی میں 5رکنی فل بنچ 24 جون کو ان درخواستوں پرسماعت کرے گا۔ ہائیکورٹ کا فل بنچ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف دائر دو درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روک چکی ہے، پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔
جے آئی ٹی