بجلی کی ترسیلی نظام ”فیوز“،میپکو ریجن،2ہزار سے زائد ٹرانسفارمرز”کھٹارہ“فورس لوڈشیڈنگ میں اضافہ

بجلی کی ترسیلی نظام ”فیوز“،میپکو ریجن،2ہزار سے زائد ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ، نامہ نگار) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، شہری اوردیہی علاقوں میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا برا حال کردیا ہے، شدید گرمی میں بجلی کا استعمال بڑھنے سے سینکڑوں فیڈرز اورٹرانسفارمرز اوورلوڈ ہوگئے، ملتان سمیت میپکوریجن میں 2 ہزار سے زائد ٹرانسفارمرخراب ہوچکے ہیں، ٹرانسفارمرری کلیمیشن ورکشاپ میں خراب(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

ہونے والے ٹرانسفارمرز کے ڈھیرلگ گئے، ملتان سمیت مختلف اضلاع میں 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی غیراعلانیہ بندش جاری ہے، اوورلوڈ فیڈرز پرباربارکی ٹرپنگ، وولٹیج میں کمی بیشی اورفورس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ دوسری جانب ا?ئلنگ، بیلینسنگ ومناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے میپکو ریجن میں ٹرانسفارمرز جلنے اورپھٹنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ ایک خراب ٹرانسفارمرکی تبدیلی یا مرمت کے عمل کے دوران پورے فیڈرکے اوسطا 100 سے زائد ٹرانسفارمرز کی بجلی بند کردی جاتی ہے، میپکو کی جانب سے لوڈ منیجمنٹ کی ا?ڑ میں مختلف علاقوں میں 4، 4 گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عمل بھی جاری ہے، شدید گرمی اورحبس میں بجلی کی بارباربندش نے شہریوں کا پیمانہ صبرلبریز کردیا ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بجلی کی بندش کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ کوروناوائرس نے عوام کوشدیدمشکلات میں مبتلاکررکھاہے وہاں واپڈانے رہی سہی کسرپوری کردی ہے جون مالی سال کاآخری مہینہ ہے جس میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی زورپکڑگیاہے جس کی وجہ سے صارفین کوشدیدمشکلات کاسامناہے وہاڑی کے اکثردیہی علاقوں میں ساران دن بجلی غائب ہونااورشہری علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر4,4گھنٹے بجلی بندرکھنامعمول بن چکاہے کاروباری طبقہ کاکہناہے کہ پہلے ہی کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کے کاروبارشدیدمتاثرہیں اب واپڈانے سخت گرمی میں کاروباری اوقات میں بجلی بندکرکے ہمارے لئے مزیدپریشانی کھڑی کردی ہے حکومت نے کاروبارکیلئے ہمیں صرف4دن دے رکھے ہیں ان دنوں میں بجلی بندہونے کی وجہ سے دکانداری ختم ہوکررہ گئی ہے صارفین اورتاجربرادری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں کاروبارکرنے میں مشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -