مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام پاک، چین دوستی زندہ باد ریلی، انڈیا کیخلاف نعرے

مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے زیراہتمام پاک، چین دوستی زندہ باد ریلی، انڈیا ...

  

ملتان (سپیشل ر پو رٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع ملتان کے زیراہتمام پاک چین دوستی زندہ آباد ریلی چوک کمہارانوالہ پر نکالی گئی ریلی کے موقع پر بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا جبکہ انڈوں پر انڈیا، آر ایس ایس لکھ کر پھینکےگئے،لیگی متوالوں نے انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی ریلی کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری نے کی جبکہ اس موقع پر چوہدری آصف انصاری، رفیق کریمی، عمران انصاری، شیخ رضوان، رائے بشیر، مہدی شاہ ودیگر نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے عبد الرحمن فری نے کہا کہ لداخ پر انڈین آرمی کو ٹھڈوں، مکوں سے دھلائی کے بعد انہیں جہنم واصل کرکے کارگل کا بدلہ لیا گیا چینی فوجیوں نے اکھنڈ انڈیا کی فوج کو جس طرح ناکوں چنے چبوائے وہ پوری دنیا کے سامنے ہے مظلوم کشمیریوں، بھارتی مسلمانوں پر تشدد کرنے اور قتل عام کرنے والے ہندو توا کا وقت آخر قریب آن پہنچا ہے پاک چین دوستی لازوال دوستی ہے انشاء اللہ یہ دوستی تاقیامت جاری و ساری رہے گی اور بھارت کا کہیں نام و نشان نہیں ہو گا۔

نعرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -