5سالہ بچے پرتیزاب پھینکنے کا مقدمہ کیس کی سماعت 6جولائی تک ملتوی

5سالہ بچے پرتیزاب پھینکنے کا مقدمہ کیس کی سماعت 6جولائی تک ملتوی

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ کی سماعت ملزمہ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے 6 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ یاد رہے کہ مقدمہ میں خاتون ملزمہ شمیم گرفتار ہے جو بچے کی چچی لگتی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی میں پانچ سالہ بچے منتطر پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں  اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ تفتیش کرنے کے بعد بچے کی رشتہ دار ملزمہ شمیم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ کو تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔تاہم بچہ دوران علاج جانبحق ہوگیا تھا۔ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد ہونے کے بعد گواہوں کے بیانات و شہادتیں قلمبند کی جارہی تھیں جو مکمل ہوچکی ہیں۔تاہم گزشتہ روز ملزمہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا بیان دیا گیا جس پر سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -