شجاع آباد: مولانا مفتی خواجہ عبدالعزیز بہلوی انتقال کر گئے
شجاع آباد (نمائندہ خصوصی)جامع اشرف العلوم، خانقاہ بہلویہ شجاع آباد کے مہتمم روحانی شخصیت مولانا مفتی خواجہ عبدالعزیز بہلوی انتقال کر گئے جن کی نمازجنازہ اپنے فرزند قاری عبدالرشید بہلوی نے پڑھائی نماز جنازہ میں مولانا حبیب الرحمن درخواستی سرپرست جمعیت علماء اسلام، قاری محمد حنیف جالندھری جنرل سیکریٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان، سید عطا ء اللہ بخاری مرکزی رہنما مجلس احراراسلام، پیر سید محمد شاہ سجادہ نشین مسکین پور شریف، حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا عبدالمجید فاروقی، مولانا اعظم مدنی، مولانا محمد عمر قریشی، مولانا زبیر احمد صدیقی، و دیگر علماء کرام شاگردوں اور اہل علاقہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم نے 45سال دین کی خدمت کی سابق رکن قومی اسمبلی رانا شوکت حیات نون، رکن قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان،رکن صوبائی اسمبلی رانا اعجاز احمد نون نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم مولانا عبدالعزیز بہلوی ایک نیک سیرت انسان تھے ان کی دینی خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شجاع آباد ایک عالم دین سے محروم ہو گیا ہے