26 جون کو انسداد منشیات کا عالمی دن‘ تقریبات کی تیاریاں شروع
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن 26جون کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں منشیات کے استعمال کی روک تھام،غیر قانونی تجارت کے خاتمہ اور اس کی تباہ کاریوں کے سلسلہ میں عوام الناس میں شعور و آگہی پیدا کرنا ہے، اس دن کے حوالے سے ملک بھر کے تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبات میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس،مذاکرے اور تقاریب منعقد کی جائیں گی،دنیا بھر کے معاشروں میں برھتی ہوئے منشیات نوشی پر7دسمبر1987کو اقوام متحدہ نے اس دن کو ہر سال 26جون کو منانے کا فیصلہ کیاتھا،طبی و نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی نسل میں نشہ آور اشیا کے استعمال کا رجحان درحقیقت دولت کی انتہائی فراوانی یا انتہائی غربت، دوستوں کی بری صحبت، جنس مخالف کی بے وفائی، اپنے مقاصد میں ناکامی،حالات کی بے چینی اور مایوسی، والدین کی بچوں کی طرف سے بے اعتناہی،معاشرتی عدم مساوات ناانصافی، والدین کے گھریلو تنازعات بھی نشہ کے آغاز کے اسباب ہوسکتے ہیں،اس دن کے منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ایسے اسباب کو دور کیا جائے یا انھیں کم کیا جائے تاکہ نئی نسل منشیات کی لعنت سے بچ سکے۔
دن