گھریلو جھگڑا‘ باپ مشتعل‘ چھری کے وار سے بیٹا قتل‘ کارروائی شروع

گھریلو جھگڑا‘ باپ مشتعل‘ چھری کے وار سے بیٹا قتل‘ کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹہ کوٹ+ اڈا کوٹ بہادر (نمائندگان پاکستان)گھریلو تنازعہ پر باپ نے بیٹے کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا، بیٹا ہسپتال جاتے خالق حقیقی سے جاملا، تفصیل کے مطابق نواحی پل ونو ئی حسن پور کے رہائشی شوکت حسین بند یشہ کا اپنے35سالہ بیٹے ضرارشوکت سے گھریلو معاملات پر جھگڑا چلا آرہا تھا گزشتہ صبح دو نوں باپ بیٹے کے در میان پھر جھگڑا ہو گیا جس دوران با پ نے نزدیکی پڑی چھری اٹھا کر بیٹے پر اندھا دھند وار کرنا شرو ع کردئیے، چھری کے  واروں سے ضرارشوکت زخمی ہو کر زمین پر آن گراجو بعد ازاں ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا، بارہ میل پولیس نے متو فی کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ہے، متو فی کی چند ماہ قبل شادی ہو ئی تھی مگررو ز اول سے ہی گھریلو حالا ت کشیدہ ہو گئے تھے۔
قتل