یو ایم ٹی کا "کرونا ورلڈ آرڈر" پر ویبینار سیشن کا انعقاد

یو ایم ٹی کا "کرونا ورلڈ آرڈر" پر ویبینار سیشن کا انعقاد

  

لاہور (پ ر) یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)کے سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس کے زیر اہتمام" کرونا ورلڈ آرڈر " پر ویبینار سیشن کا انعقاد کاانعقاد کیا گیا۔ یو ایم ٹی کے تحت منعقد ہونے والے اس ویبینار سیشن کا مقصد قومی و بین الاقوامی مفکرین اور پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ موجودہ حالات او رمستقبل کے امکانات ومواقع پر پر روشنی ڈالنا تھا۔ ویبینار سیشن میں سابق وفاقی وزیر محمد علی دورانی، سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ، آرٹسٹ و ایکٹوسٹ علی ظفراور سینئر ماہر تعلیم و چیئر مین پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن حفیظ الحق نے شرکت کی اور کرونا ورلڈ آرڈر کی صورتحال سے متعلق اپنی قیمتی رائے پیش کی۔محمد علی دورانی سابق وفاقی وزیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرونا وائرس کے پیش نظر عالمی حکومت کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح یہ کرونا ورلڈ آڈر پر اپنے اثرات مرب کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نا اہلی اور میرٹ کی عدم موجودگی ایک ایسی خرابی ہے جس کے گہرے اثرات معاشرے اور سیاست پر مرتب ہو رہے ہیں۔نامورسینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی بیماری کی وجہ سے دیگر شعبہ جات کی کی طرح صحافت اور آزادیِ رائے بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی و عالمی بحران سے نمٹنے کیلیئے عدلیہ اور بیوروکریسی کے نظام کی طرح سیاست میں بھی میرٹ کا نظام نافظ ہو چاہیئے۔نامور آرٹسٹ و ایکٹوسٹ علی ظفرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ہائر ایجوکیشن کے اداروں کو کسی بھی قیمت پر بچانا ہوگا کیونکہ ہمارے نوجوان ہی ہمارہ مستقبل ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ تعلیمی نظام کی بقا کے لئیے طلباء کو سود سے پاک قرضوے جاری کرے۔

علی ظفر نے بتایا کہ ہماری ٹی وی، فلم و انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بد ترین صورتحال کا شکار ہے لہذاعلی ظفر فاؤنڈیشن کروناوائرس کے حالات میں دوسروں کی مدد کیلیئے انتھک محنت کر رہی ہے۔چیئر مین پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن حفیظ الحق کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس عالمی نظم و ضبط کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے نئے مواقع بھی پید ا کرر ہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم کے بجٹ میں کمی قابل مذمت عمل ہے جس کی فوی طور پر اصلاح ہونے چاہیئے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے تمام مہمانوں و پینلسٹس کو اس طرح کے اہم موضوع پر ویبنار میں شرکت کرنے پر خوب سراہا۔ ابراہیم حسن مراد نے حکومت سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد ہمارے نوجوان طلبہ و طالبات کے تعلیم کے حصول کیلیئے خصوصی تعلیمی رلیف پیکج جاری کریں تاکہ وہ اپنی تعلیم کے سفر کو بغیر کسی پریشانی کے جاری رکھ سکیں، کیونکہ ہماری شرح خواندگی پہلے ہی بہت کم ہے۔ دنیا بھر سے 2000 سے زائد طلباء، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں نے اس ویبینار میں آن لائن شرکت کی۔

مزید :

کامرس -