سپورٹس راونڈ اپ
ورلڈکپ2022 کیلئیدنیا کا پہلا 5 اسٹار اسٹیڈیم تیار کر لیا گیا
قطر میں فٹبال ورلڈکپ2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں دنیا کا پہلا 5 اسٹار اسٹیڈیم تیار کر لیا گیا۔کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، فٹبال ورلڈکپ دو ہزار بائیس کیلئے قطر نے دنیا کے پہلے فائیو اسٹار اسٹیڈیم کی تیاری مکمل کرلی۔اسٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوں گے، ال ریان میں واقع ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کو ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ بھی کہا جاتا ہے۔عالمی کپ کیلئے تیسرے اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوگیا، ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ اسٹیڈیم کا شمار ان 8 مقامات میں ہوتا ہے جہاں میگا ایونٹس کے میچز کھیلے جائیں گے۔اسی طرح مزید اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور ایونٹ کے ا?غاز سے قبل تمام اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار کر لیے جائیں گے۔
بائرن میونخ نے بنڈس لیگا ٹائٹل مسلسل آٹھویں بار جیت لیا
بائرن میونخ نے جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ یہ بائرن میونخ کا مسلسل آٹھواں ٹائٹل ہے۔لیگ میچ میں ورنر برمین کو ایک۔صفر سے ہراکر 76 پوانٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔ لیگ کے دو میچز اب بھی باقی ہیں۔بنڈس لیگا میں کھیلے گئے میچ میں بائرن میونخ کا مقابلہ ورنر برمین سے تھا۔ میچ کے 43ویں منٹ میں رابرٹ لیون ڈوسکی نے جیروم بوٹنگ کے پاس پر گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ لیون ڈوسکی کا لیگ میں 31 گول تھا۔دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کے ڈالویس کو مسلسل دوسرا یلو کارڈ دکھاکر میدان سے باہر کردیا گیا، اس کے باوجود بھی ورنر کی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔بائرن نے میچ ایک۔صفر سے جیت کر لیگ میں نہ صرف مسلسل 11 ویں فتح حاصل کی بلکہ مسلسل آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔بنڈس لیگ کے 32 میچز میں بائرن میونخ 76 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہی۔ لیگ کے دو میچز ابھی باقی ہیں لیکن دوسرے نمبر پر موجود بورشیا ڈورٹمنڈ 66 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اگر وہ تینوں میچز جیت بھی گئی تو اسکے 75 پوائنٹس ہوں گے۔بائرن میونخ نے تقریباً خالی اسٹیڈیم میں اپنی فتح کا جشن منایا
اعصام الحق نے شیروانی پہن کر راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دے دیا
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے لاک ڈاؤن میں ٹینس کے وال والیز چیلنجز میں ایک انوکھے انداز میں انٹری ڈال دی ہے۔اعصام الحق نے اپنی شادی کے روز پہنا گیا لباس شیروانی اور پگڑی کو ایک بار پھر زیب تن کیا اور دو منٹ تک وال والیز کیں اور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کے چیلنج کا جواب دیا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ یہ ویڈیو ان تمام افراد کے نام کرنا چاہتے ہیں جن کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی، ان کی اپنی شادی بھی لاک ڈاؤن کے دوران ہی ہوئی تھی۔اعصام الحق نے 2 منٹ سے زائد اس ویڈیو میں دیوار پر 213 والیز کھیلیں۔ قومی ٹینس اسٹار نے کہا کہ بھاری لباس پہن کر اور پگڑی کو سنبھالتے ہوئے ٹینس والیز میں بیلنس برقرار رکھنا مشکل ٹاسک تھا لیکن اس کو انہوں نے خوب انجوائے کیا۔یاد رہے کہ وال والیز کا سلسلہ لاک ڈاون کے آغاز میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے شروع کیا تھا، فیڈرر کی ویڈیو کے بعد دیگر ٹینس پلیئرز نے بھی وال والیز چیلنج میں اپنی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔پاکستان کی خاتون ٹینس پلیئر اشنا سہیل نے بھی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھر کے لان میں وال والیز چیلنج مکمل کرکے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کو بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
سوشانت کے ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ پورا نہ ہوسکا،ثانیہ مرزا
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ان کا سوشانت سے کیا گیا ایک ساتھ ٹینس کھیلنے کا وعدہ پورا نہیں ہوسکے گا۔ثانیہ مرزا نے بھارتی اداکار سوشانت کی یوں اچانک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جس میں بتایا کہ وہ سوشانت کی موت کی خبر سن کر شدید رنجیدہ اور دل شکستہ ہوگئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے بتایا کہ سوشانت اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے جہاں جاتے تھے ایک خوشی کا ماحول بنادیتے تھے۔انہوں نے لکھا کہ اس مسکراہٹیں پھیلاتے چہرے اور دل کے پیچھے سوشانت نے کتنے غم چھپائے ہوئے تھے اور وہ دنیا سے بری طرح مایوس کیوں ہوچکے تھے، یہ سب ہم جاننے سے قاصر رہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ دنیا آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، انہوں نے بتایا کہ سوشانت کی موت کی خبر سننے کے بعد اور یہ پیغام لکھتے وقت ان پر کپکپی طاری
سیرینا یو ایس اوپن کھیلنے کو تیار
امریکا کی سابق عالمی نمبر ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز کے کوچ نے کہاہے کہ وہ نیویارک میں یوایس اوپن میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔ امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 38 سالہ ولیمز کو گزشتہ سال 2019ء میں پٹھوں کی انجری ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2020ء کا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 31 اگست کو سخت پابندیوں کے ساتھ شروع ہونا ہے۔ پیٹرک موراتوگلو نے امید ظاہر کی ہے کہ یقینی طور پر سرینا گرینڈ سلام جیتنے کے لئے ٹینس کورٹ میں واپس آئیں گی اور یو ایس اوپن میں کامیابی اس کا مقصد ہے جس کو پانے کے لئے وہ سر توڑ کوشش کریں گی۔ واضح رہے کہ امریکی سابق عالمی نمبر ایک اور چھ مرتبہ یو ایس اوپن چیمپئن، سرینا ولیمز جنوری میں کھیلے گئے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئی تھی۔
پاکستان میں ہاکی کب بحال ہوگی خواجہ جنید
ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا ہے کہ موجوہ صورت حال میں ہاکی کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے، ایف آئی ایچ نے حالات دیکھتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دی۔ ہیڈکوچ ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے، فائیوایسائیڈ کے انعقاد کے لیے ہمیں اسٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے لاک ڈان کے دوران فٹنس اور مینٹل اسٹرینتھ پر کام کرایا، ہاکی لیجنڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد کیا گیا، اس دوران اہم پہلوں پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔خواجہ جنید کا مزید کہنا تھا کہ سیشن میں اولمپیئن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں سے تجربات شیئر کیے اور ٹپس دیں۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو بھی فائیو اے سائیڈ ایونٹ شروع کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی ہاکی دوبارہ شروع ہوسکے۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہاکی کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ کرکٹ کے میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے جبکہ مذکورہ حکمت عملی دیگر کھیلوں سے متعلق بھی اپنائی گئی ہے۔
پاکستانی شوٹرز کو ایک کروڑ 45 لاکھ روپے انعام مل گیا۔
پاکستانی شوٹرز کو ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کا انعام مل گیا، انہوں نے ساوتھ ایشین گیمز میں 14 میڈلز جیتے تھے۔پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے 14 شوٹرز کو 1 کروڑ 45 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پاکستان نے ساوتھ ایشین گیمز میں 2 گولڈ 5 چاندی اور 7 کانسی کے تمغے جیتے تھے۔