ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ ٹرانسپورٹ اور تعلیمی منصوبوں کیلئے 359ملین ڈالر فراہم کریگا

ایشیائی ترقیاتی بینک سندھ ٹرانسپورٹ اور تعلیمی منصوبوں کیلئے 359ملین ڈالر ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بینک اورپاکستان کے مابین سندھ میں شعبہ تعلیم اور کراچی ٹرانسپورٹ بس کے لیے 359 ملین ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کراچی بی آر ٹی پروجیکٹ (ریڈ لائن) کے لئے 284 ملین ڈالر کی فنانسنگ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ترقیاتی بینک اور پاکستان کے مابین سندھ کے شعبہ تعلیم اور کراچی ٹرانسپورٹ بس کے منصوبے طے ہو گئے، اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیارکی موجودگی میں وزارت اقتصادی امور میں سیکرٹری نور احمد اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر شیہونگ یانگ نے 284 ملین ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط کئے۔ایشیائی ترقیاتی بینک 235 ملین امریکی ڈالر بطور قرض فراہم کرے گا جبکہ گرین کلائیمٹ فنڈ اس منصوبے کے لئے 37.2 ملین امریکی ڈالر قرض اور 11.8 ملین امریکی ڈالر بطور گرانٹ فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت صوبہ سندھ میں سکول کے بنیادی ڈھانچے، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافے اور ثانوی تعلیم میں اصلاحات کو مستحکم کیا جائے گا۔ اس منصوبے پر عمل درآمد محکمہ تعلیم و خواندگی، جنوبی سندھ کے 10 اضلاع میں نئے سیکنڈری اسکول بلاکس تعمیر کرنے اور پانچ (5) اہم مضامین یعنی انگریزی، ریاضی، فزکس، حیاتیات، کیمسٹری اور اساتذہ کی تدریسی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے کرے گا۔ کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کی نمایاں ترقیاتی شراکت داری کو باعث فخر سمجھتا ہے۔ مالی مدد سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوگی۔

معاہدے دستخط

مزید :

پشاورصفحہ آخر -