رینجرز پر حملے لمحہ فکریہ اور بڑا سوالیہ نشان ہیں، انجینئر سلمان خان

رینجرز پر حملے لمحہ فکریہ اور بڑا سوالیہ نشان ہیں، انجینئر سلمان خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے صدر انجینئر سلمان خان نے کہا ہے صوبہ میں امن و امان کی بگڑ تی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے صورتحال اتنی گمبھیر ہو چکی ہے کے جرائم پیشہ عناصر دن دیہاڑے رنیجرز پر کریکر اور دستی بموں سے حملے کر کے بآسانی فرار ہوجاتے ہیں۔ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے ہی محفوظ نہ ہوں تو وہاں عام آدمی کا اللہ ہی حافظ ہے۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ چوری ڈکیتی اور رہز نی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، پولیس اور انتظامیہ وارداتوں کی روک تھام اور جرائم کے خاتمہ میں مکمل طو ر پر ناکام ہو چکی ہیں۔عوام عدم تحفظ کا شکار ہے کسی کی جان اور مال محفوظ نہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔