صوابی،غلہ ڈیلروں کا تحصیل انتظامیہ کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی،غلہ ڈیلروں کا تحصیل انتظامیہ کے رویہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ) تورڈھیر ضلع صوابی کے غلہ ڈیلروں نے تحصیل انتظامیہ لاہور کا تاجروں کے ساتھ نا مناسب رویہ روارکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ مین روڈ کو بطور احتجاج بند کر دیا۔غلہ ڈیلروں نے احتجاج کے دوران مطالبہ کیا کہ دیگر کی طرح ضلع صوابی میں بھی غلے کی تر سیل پر عائد حکومتی پابندی ختم کرائی جائے۔ اور اس سلسلے میں تحصیل انتظامیہ لاہور ضلع صوابی مقامی غلہ ڈیلروں کو بے جا تنگ نہ کریں انہوں نے کہا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تین یوم بعد دوبارہ احتجاج کرکے روڈ کو مکمل طور پر بند کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -