سندھ دھماکوں میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے،طارق حسن

سندھ دھماکوں میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کیا جائے،طارق حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کراچی گھوٹکی اور لاڑکانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں رینجرز کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد و ملک دشمن ہیں اور مجرمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان واقعات کی روک تھام کے لیئے حکمت عملی اپنائی جائے ان واقعات میں رینجرز اور شہریوں کی قیمتی جانوں کا زیاں ہونا ناقابل تلافی نقصان ہے پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے کہا کہ رینجرز پر دھماکوں کی پس پردہ سازش کا پتہ چلایا جائے ان واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا سدباب یقینی بنایا جائے واقعات کے متاثرین کو فوری امداد دی جائے دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے رہنماں نے سرجانی ٹان پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کی موبائل کو حادثہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کیا حادثے میں ایس ایچ او شرافت خان بھی شدید زخمی ہوئیں ہیں حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیئے خصوصی دعا کی اور زخمیوں کے علاج کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے