عثمان ڈار نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

عثمان ڈار نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا

  

اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔عدالتی فیصلے سے متعلق لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مضحکہ خیز قرار دے دیا۔عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف بتائیں پاناما کیس کے فیصلے میں کونسا باب رقم ہواتھا؟ اخلاقی جرات ہے تو تسلیم کریں نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ درست تھا۔انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شرم و حیا کا لیکچر آپ کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،آپ سزا یافتہ مجرم کیلئے قائدمحترم،قائدمحترم کی تسبیح کرتے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے کا خواب دیکھنا چھوڑیں،عوامی خدمت پر دھیان دیں،سیالکوٹ کیعوام دیکھ رہے ہیں مشکل وقت میں آپ بھاگے ہوئے ہیں۔

عثمان ڈار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -