فیصل آباد پولیس غائب،شہر میں ڈاکو راج قائم، ایک روز میں 50ڈاکے

  فیصل آباد پولیس غائب،شہر میں ڈاکو راج قائم، ایک روز میں 50ڈاکے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اورچوری کی 50 وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ چھ لاکھ روپے سے زائد نقدی، دس تولے سے زائد طلائی زیورات، ایک رکشہ، پچیس موٹرسائیکل، درجن سے زائد موبائلز اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کرلئے گئے۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے نوید سے ایک لاکھ روپے کی نقدی، موبائل، عبد المجید سے 55ہزار روپے، طلائی انگوٹھی، پرویز کی بیٹی سے طلائی زیورات، محمد سلیم سے پچاس ہزار، ڈھائی تولے طلائی زیورات، رشید کی دکان سے نقدی وغیرہ، عمران، یلسین، علی رضا، ستارمقصود،وسیم، زبیر، اورحسن سے نقدی، وسیم، ظہیر، اسلم،حماد، ڈاکٹرعثمان، نعیم، زاہد اقبال، عظیم، اور کلیم سے پچاس ہزار روپے اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ جاوید، مصطفی، راشد،عمردراز، آسیہ، اوربابر کے گھروں سے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد نقدی، آٹھ تولے طلائی زیورات، شکیل کی دکان، نعمان کے سکول، بوبی اور بلا ل کے پمپ، اشرف کارکشہ، شہزاد، ماجد محسن، خرم، عابد، اقبال، عدیل، طارق،ہارون، عثمان، اشرف، عباس، ڈاکٹر حارث، ارشد، شاہد مجاہد اور حسنین کی موٹر سائیکلیں چور ی کرکے چلتے بنے۔

ڈاکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -