وزیر آباد، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، باپ بیٹی جاں بحق، بھانجا شدید زخمی

وزیر آباد، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، باپ بیٹی جاں بحق، بھانجا شدید زخمی

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی) گیس لیکج دھماکہ سے باپ بیٹی جاں بحق جبکہ ایک بھانجا شدید زخمی۔مو ضع رسولنگر کا رہائشی قیصر عباس نے بیٹی حناء کو کھانا بنانے کا کہا جب وہ کھانا بنانے باورچی خانے میں گئی اور چولہا جلانے کے لئے آگ جلائی تو لیکج سے اکٹھی ہونیوالی گیس سے دھماکہ ہوگیا جسکے نتیجہ میں 55سالہ قیصر عباس اور 20 حناء کو آگ لگ گئی اسی اثناء میں گھر میں قیصر عباس کا بھانجا18 سالہ بلال احسان بچانے آیا تو اسکی دونوں ٹانگیں جل گئیں زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں زیادہ جھلسنے کی وجہ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قیصر عباس اور حناء جان کی بازی ہار گئی۔

باپ بیٹی جاں بحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -