تورڈھیر،غیرت کے نام پر 2 افراد کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار

تورڈھیر،غیرت کے نام پر 2 افراد کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تورڈھیر (نمائندہ خصوصی)چھوٹا لاہور پولیس (صوابی)نے غیرت کے نام پردو افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی تاج محمد خان نے ایس ایچ او شفیق احمد کے عمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چھوٹا لاہور پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع انبار میں بھائی نے راستے میں اپنی بہن مسماۃ(ک) اور ساتھ ہی ثاقب نامی لڑکے پر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا دوہرے قتل واردات پرڈی پی او صوابی نے سختی سے ایکشن لیتے ہوئے اصل حقائق معلوم کرنے اورملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پرڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد خان اور بیٹ افیسر اے ایس آئی عامر خان بمع پولیس نفری فوری طور جائے واردات پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں اور چابک دستی کاروائی کرتے ہوئے ملزم امیر نواب ساکن انبارکو ایک گھنٹہ کے اندر آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیانور باچا ساکن انبار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیااورملزم کے خلاف جرم 13kpk،15AA،302مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی