خبیرپختونخوا،خواتین کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہونے لگی،تفریح گاہوں پر رش،مرد ماسک سے بیزار اجتماعات،کاروبار جاری

خبیرپختونخوا،خواتین کی بڑی تعداد کورونا میں مبتلا ہونے لگی،تفریح گاہوں پر ...

  

خیبر (بیورورپورٹ) غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے کورونا وائرس نے صوبے میں اپنے پنجے گاڑھنا شروع کر دئے ہیں۔ تقریبات اور اجتماعات میں کوئی فرق نہیں آیا جبکہ لاک ڈاون کے دوران لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ تفریحی مقام پر ہزاروں لوگ جمع ہو تے ہیں جبکہ دوسری طرف لنڈیکوتل تحصیل میں گز شتہ سال کی نسبت اس سال اموات کی شرح میں زبردست اضافہ ہو اہے جس میں زیا دہ تر 60 سال سے اوپر کے لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں جو پہلے سے شوگر بلڈپریشر یا دوسرے بیماریوں میں مبتلا تھے لیکن اس میں کورونا وائر س سے جاں بحق ہونے والے بھی شامل ہیں گز شتہ سال یعنی 2019میں 24اپریل سے 12جون تک خیبر ذخہ خیل میں 23لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال یعنی 2020میں 14اپریل سے 12جون تک 49لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں اس طرح شینواری علاقوں میں گز شتہ سال 2019میں 24 اپریل سے 12جون تک تقریبا 40لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال 2020میں 14اپریل سے 12جون تک تقریبا 67افراد جاں بحو ہو گئے ہیں جبکہ دور افتاد علاوہ کم شلمان میں گز شتہ سال 2019میں 24اپریل سے 12جون تک تقریبا سات افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس اس سال 2020میں 14اپریل سے 12جون تک 20افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اس طرح لنڈیکوتل تحصیل میں گز شتہ سال 2019اپریل سے جون تک ٹوٹل تقریبا 70افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ اس سال اپریل سے بارہ جون تک تقریبا136افراد جاں بحق ہو گئے ہیں یہ تمام افراد کورونا وائرس سے جاں بحق نہیں ہوہوئے بلکہ اس میں حادثات اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائر س خواتین میں تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔مرد حضرات اجتماعات میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔احتیاطی تدابیر پر کوئی عمل نہیں کر تا بلکہ ماسک کا استعمال بھی بہت کم کیا جا رہا ہے۔

اجتماعات

مزید :

صفحہ اول -