شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد ملک کے پسماندہ طبقات کیلئے تھی، فریال تالپور

شہید بینظیر بھٹو کی جدوجہد ملک کے پسماندہ طبقات کیلئے تھی، فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے اسلامی دنیا کی پہلی منتخب خاتون وزیراعظم و پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کو ان 67 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سالگرہ کی مناسبت سے جاری کردہ اپنے پیغام میں فریال تالپور نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد ملک کے پسماندہ طبقات اور آنے والی نسلوں کے لیئے تھی، اور اسی جدوجہد کے دوران انہوں نے اپنی جان بھی قربان کردی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو دنیا کی ان عظیم مدبر رہنماوں میں سے ایک تھیں، جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور ان کی فکر و جدوجہد سے زمانے مستفید ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مدبرانہ رہنمائی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفے کے مطابق عوام کی محرومیاں ختم کرنے اور ملک میں ترقی یافتہ و مہذب معاشرے کے قیام کے لیئے سرگرم عمل ہے۔ فریال تالپور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی پی پی شعبہ خواتین کے پلیٹفارم سے پاکستانی خواتین کے حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا، تاکہ ملک سے خواتین کے خلاف ہر قسم اور ہر جگہ سے امتیاز و غیرمنصفانہ ماحول کا خاتمہ ہوجائے، جو کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ایک خواب اور مشن تھا۔
فریال تالپور

مزید :

صفحہ اول -