سندھ اسمبلی: بم دھماکوں کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

  سندھ اسمبلی: بم دھماکوں کے شہداء کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ہفتہ کے روزکراچی، لاڑکانہ اور گھوٹکی کے دھماکوں میں شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہریوں کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ جی ڈی اے رکن حسنین مرزا نے اس حوالے سے دعا کی درخواست کی تھی۔ پیپلز پارٹی کی ختون رکن شمیم ممتاز نے سابق صدر نے کہا کہ آصف علی زرداری علیل ہیں ان کی صحت کے لیے دعا کی جائے۔ پی ٹی آئی کے سعید آفریدی نے کراچی احساس پروگرام کے سینٹرز پر حملیمیں جاں بحق افراد کے لیے دعا کے لئے کہا۔ پی ٹی آئی کے رکن شاہنواز جدون نے درخواست کی کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کے لیے دعا مغفرت کی جائے۔

مزید :

صفحہ اول -