وزیر اعظم سے حکومتی ٹیم کی ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ

وزیر اعظم سے حکومتی ٹیم کی ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر بریفنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم نے ملاقات میں ممکنہ قانون سازی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ اور مشاورت کی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے،اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کوروناسے متعلق قانون سازی پر مشاورت کی گئی جبکہ ہیلتھ سیکٹر میں قانون سازی کیلئے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم کو ممکنہ قانون سازی کے اہم نکات پرتفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں عورتوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے قوانین میں ترامیم لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
بریفنگ

مزید :

صفحہ اول -