کورونا وباء،پاکستان میں مزید 84اموات،2910نئے کیسز

کورونا وباء،پاکستان میں مزید 84اموات،2910نئے کیسز

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، گلگت بلتستان (سٹاف رپورٹرز، نیوز ایجنسیاں)ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعد ا د 3382 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 171666 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1347 اور سندھ میں 1013 افراد جبکہ خیبر پختونخوا میں 789 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 17 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے مزید 2910 کیسز اور 84 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں پنجاب سے 2538 کیسز اور 82ہ لاکتیں، اسلام آباد سے 338 کیسز اور آزاد کشمیر سے 34 کیسز اور2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 2538 کیسز اور 82 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔سرکا ر ی پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 64216 اور اموت 1347 تک جا پہنچی۔پورٹل کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17964 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 338 کیسز سامنے آئے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 10279 ہو گئی جبکہ اب تک 95 افراد انتقال کر چکے ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2770 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 34 کیسز اور دو اموات سامنے آئیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 803 ہوگئی اور اموات کی تعداد 17 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 317 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا پاکستان

مزید :

صفحہ اول -