شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا

  

اسلام (آئی این پی) وزیر مملکت سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔وزیر مملکت سیفران اور انسداد منشیات شہریار آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 روز کی شدید بیماری کے بعد اللہ پاک کے خصوصی کرم،اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں کے طفیل صحت یاب ہو گیا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ بندہ مومن کو ہر تکلیف اس کے رب سے قریب کرتی ہے۔ دل کی اتھاہ گہرائی سے آپ احباب کی دعاؤں کا شکر گزار ہوں۔ اللہ ہم سب کو اس وبا سے محفوظ رکھے۔

شہریار آفریدی

مزید :

صفحہ اول -