پارک میں بیٹھے لوگوں پر چاقو سے وار،قیمتی جانیں ضائع

پارک میں بیٹھے لوگوں پر چاقو سے وار،قیمتی جانیں ضائع
پارک میں بیٹھے لوگوں پر چاقو سے وار،قیمتی جانیں ضائع

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی دارالحکومت 

لندن کے نواحی علاقے ریڈنگ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے تین افراد کو ہلاک جب کہ متعدد کو زخمی کردیاہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق لیبیا سے ہے۔

یہ حملہ فوربرے گارڈنز میں مقامی وقت کے مطابق شام سات نجے کیے گئے تاہم ابھی تک حکام کی جانب سے نہ تو زخمی ہونے والوں اور نہ ہی ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا جو پارک میں گروپس کی صورت میں موجود لوگوں کے پاس جا رہا تھا اور چاقو کے وار کر رہا تھا۔

بی بی سی کو سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس دہشت گردی کو اس حملے کے ممکنہ مقصد کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم برس جانسن نے کہا ہے کہ ان کی ہمدردی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے موقع پر موجود ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

عینی شاہد کے مطابق ایک شخص ہماری مخالف سمت سے گزرا ہم چہل قدمی کر رہے تھے اور وہاں موجود آٹھ سے دس افراد کے گروپ کے پاس سے گزرے۔ اس شخص نے بائیں جانب بھاگنے سے قبل پہلے گروپ میں موجود تین افراد پر چاقو سے حملہ کیا۔انھوں نے بتایا کہ ’اپنی سمت تبدیل کرتے ہوئے وہ ہماری جانب بھاگا اور جب ہمیں سمجھ آئی کہ وہ ہم پر حملہ نہیں کر رہا وہ واپس مڑا اور ایک اور گروپ کی جانب گیا جسے معلوم نہیں ہو سکتا تھا کہ اس وقت وہاں کیا ہو رہا ہے۔ پھر اس شخص نے اس دوسرے گروپ میں سے بھی کسی پر چاقو سے وار کیا۔‘

وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انھیں اس حادثے پر گہری تشویش ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی اشارے نہیں ملے جن سے یہ پتہ چلتا ہو کہ اس واقعے کا پارک میں اس سے پہلے بلیک لائفز میٹر، بی ایل ایم کے مظاہروں سے کوئی تعلق ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -