کراچی کی سنٹرل جیل میں موجود کتنے قیدی کورونا وائرس سے متاثرہیں؟ پریشان کن اعدادوشمار جاری

کراچی کی سنٹرل جیل میں موجود کتنے قیدی کورونا وائرس سے متاثرہیں؟ پریشان کن ...
کراچی کی سنٹرل جیل میں موجود کتنے قیدی کورونا وائرس سے متاثرہیں؟ پریشان کن اعدادوشمار جاری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کی سنٹرل جیل میں قید ایک چوتھائی قیدیوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ پولیس کے آئی جی برائے جیل خانہ جات نے بتایا  ہے کہ سنٹرل جیل میں کل 3500قیدی ہیں جن میں سے 896اس موذی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

قاضی نذیر خان نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں 2400 قیدیوں کی گنجائش ہے تاہم وہاں 3500 افراد کو قید رکھاگیاہے جس کی وجہ سے یہ بری طرح رش والی جگہ بن چکی ہے اور بدقسمتی سے یہاں کے 25فیصد قیدی (896)کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

جیل سے متعلق یہ اعدادوشمار جسٹس پراجیکٹ پاکستان(جے پی پی) کی جانب سے اکٹھے کیے گئے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اصل مریضوں کی اس تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ ممکنہ طور پر اس وقت تقریبا 1293فراد یعنی کل قیدیوں کا 37فیصد اس مرض سے متاثرہ ہوسکتا ہے۔

جے پی پی کے مطابق ملک بھرکی 114جیلوں میں اس وقت 77ہزار 275قیدی ہیں جن میں سے 25456 پر جرم ثابت ہوچکا ہے جبکہ دیگر 48ہزار آٹھ افراد کا ابھی ٹرائل چل رہا ہے جن میں سے متعدد معمولی جرائم کی پاداش میں وہاں پڑے ہیں۔پاکستان بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی دو تہائی تعداد اس وائرس سے متاثر ہوچکی ہے جن میں سےزیادہ تر طویل عمر اور  بیمار ہیں اور خدشہ ہے کہ وہ وہاں جیل میں ہی لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -