”جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ہو سکتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“ کورونا وائرس، ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کر دیا

”جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ہو سکتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“ کورونا وائرس، ڈاکٹر ...
”جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ہو سکتے ہیں کیونکہ ۔۔۔“ کورونا وائرس، ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وبا سے محفوظ عید الاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری پر علماءو مشائخ کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، مشیر صحت، پارلیمانی سیکرٹری اور صوبائی حکومتی ارکان نے شرکت کی جس میں کورونا سے محفوظ عیدالاضحیٰ کے لیے ضوابط کی تیاری سے متعلق علماءو مشائخ کے ساتھ مشاورت کی گئی۔

مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ موثر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو جولائی کے آخری دو ہفتے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے حوالے سے پہلے تین ممالک میں شامل ہو چکا ہے۔دوسری جانب وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کہتے ہیں کہ صوبوں اور گلگت بلتستان، ا?زادکشمیر سے ا?نے والی تجاویز کی روشنی میں مشاورت کے ساتھ قومی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -