پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج مکمل سورج گرہن لگے گا لیکن یہ کب تک برقرار رہے گا؟

پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج مکمل سورج گرہن لگے گا لیکن یہ کب تک برقرار رہے ...
پاکستان کے وہ علاقے جہاں آج مکمل سورج گرہن لگے گا لیکن یہ کب تک برقرار رہے گا؟

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج سورج گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں سورج کو جزوی طور پر گرہن لگے گا۔

محکمہ موسمیات اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 08:46 منٹ پر شروع ہوگا اور 14:34 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ 11:40 منٹ پر یہ انتہا پر ہو گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، گلگت ، مظفر آباد، سکھر اور گوادر میں دیکھا جائے گا۔

سکھر میں یہ چھلے دار شکل میں مکمل طور پر دکھائی دے گا جبکہ باقی شہروں میں جزوی طور پر سورج گرہن ہو گا۔

اسلام آباد میں جزوی سورج گرہن کا آغاز 9 بجکر 50 منٹ پر ہو گا اور یہ 01 بج کر 06 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔

کراچی میں سورج گرہن کی شروعات  صبح 9 بج کر 26 منٹ سے ہوگی جب کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 12 بج کر 46 منٹ پر ہو گا جب کہ 

 کراچی میں سورج گرہن 10 بجکر 59 منٹ پرانتہاپرہوگا سورج گرہن کراچی کے جنوبی علاقوں میں 92 فیصددیکھاجاسکےگا

لاہور میں سورج گرہن کی ابتدا صبح 9 بج کر19منٹ پر ہوگی جب کہ 11 بج کر 26 منٹ پر سورج کو سب سے زیادہ گرہن لگے گا اور اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوگا۔

دنیا نیوز کے مطابق گوادر،سکھراورلاڑکانہ میں آگ کے گولے کامنظردیکھاجاسکے گااس دوران  سورج روشنی کے گول دائرے جیسا نظر آئے گا۔سب سے زیادہ سورج گرہن سکھراورگوادرمیں دیکھاجاسکے گا جب کہ سورج گرہن کاکم ترین دورانیہ گلگت میں ہوگا۔سورج گرہن سکھرمیں 100 فیصددیکھاجاسکےگا ۔

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -