کوویڈ 19 کا مطلب کیا؟وفاقی وزیر زرتاج گل نے اپنی نالائقی پر شرمندہ ہونے کی بجائے مخالفین پر نیا وار کردیا

کوویڈ 19 کا مطلب کیا؟وفاقی وزیر زرتاج گل نے اپنی نالائقی پر شرمندہ ہونے کی ...
کوویڈ 19 کا مطلب کیا؟وفاقی وزیر زرتاج گل نے اپنی نالائقی پر شرمندہ ہونے کی بجائے مخالفین پر نیا وار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پر اکثر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور آگاہی کیلئے درست اور پائیدار اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث عوام اس وبا سے احتیاط اور حفاظتی تدابیر اختیار نہیں کر رہی ہے لیکن ” کووڈ19“ کی جو تشریح زرتاج گل نے کی ہے اگر وہ عالمی ادارہ صحت سن لے تو وہ لوگ بھی دنگ رہ جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق زرتاج گل نے سرکاری ٹی وی چینل پر ایک شو کے دوران اپنی ’ وسیع ‘ معلومات کی بنیاد پر عوام کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ” کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائی ہوسکتے ہیں۔“

اس کے بعد وہ ہوا جس کی توقع تھی یعنی سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی وزیر ٹرول ہونا شروع ہو گئیں اور ان کے نام سے ٹرینڈ بھی شروع ہو گیا جس میں صارفین نے تمسخر اڑانے کے ساتھ ساتھ مشور ے بھی دینا شروع کر دیئے جس پر زرتاج گل لگتا ہے کہ ناراض ہو گئیں اور انہوں نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مخالفین پر وار کر دیا ۔

زرتاج گل نے پیغام جاری کرت ہوئے کہا کہ ”میں روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں پر چی کے بغیر بات کرتی ہوں ، کہنا چاہتی تھی کہ وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے ،چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کنا ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر پر توجہ دیں تو شائد ان کے حق میں بہتر ہو ، تنقید سے گھبراتی نہیں بلکہ اور مضبوط ہوتی ہوں ۔“

زرتاج گل کی وضاحت سن کر ٹویٹر صارفین ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آ گئے ، ایک صارف عالمگیر کا کہناتھا کہ ” اچھا چلیں جلدی سے کووڈ 19 کے 19 نکات گنوائیں ۔“

فہیم احمد نامی صارف کا کہناتھا کہ ” آپ بات نہیں کرتیں بلکہ شگوفے پھوڑتی ہیں ، آپ اور مراد سعید ، دو ہی تو ہیرے ہیں کابینہ میں جو دانش بکھیرتے ہیں ۔“

عامر نامی صارف کا کہناتھا کہ ” بس بندہ ڈھیٹ ہو تو پھر موج میں رہتا ہے ۔“

مزید :

قومی -