کورونا وائرس، پاکستان میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

کورونا وائرس، پاکستان میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ
کورونا وائرس، پاکستان میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 119 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 501 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز

سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353، پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444، بلوچستان میں 9 ہزار 328، اسلام ا?باد میں 10 ہزار 662، آزادکشمیر میں 813 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 278 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں،جس کے بعد اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے۔

اموات

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور ا?زاد کشمیر میں 19 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -کورونا وائرس -