اس سال 6 گرہن ہونے ہیں ،4 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن،فوادچودھری

اس سال 6 گرہن ہونے ہیں ،4 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن،فوادچودھری
اس سال 6 گرہن ہونے ہیں ،4 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن،فوادچودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ رواں سال مجموعی طورپر 6 گرہن ہونے ہیں،رواں سال 4 چاندگرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے۔


وفاقی وزیر فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ اس سال 6 گرہن ہونے ہیں ،4 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن،اس سال کا دوسراگرہن 14 دسمبر کو ہو گالیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔


وفاقی وزیر نے کہاکہ مکمل سورج گرہن سکھر اور گردونواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے ،انہوں نے کہاکہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا توتوہم پرستی بھی عروج پر تھی ،جو چیز پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی ،جس سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا۔
فواد چودھری نے کہاکہ گرہن بھی ایساہی عمل تھا اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے ،گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہی ہیں ۔